پی ایس ایل میچز ملتوی شائقین کی رقوم پھنس گئیں

3 ہفتے گذرنے کے باوجود پی سی بی ٹکٹ ری فنڈ پالیسی بنانے میں ناکام

3 ہفتے گذرنے کے باوجود پی سی بی ٹکٹ ری فنڈ پالیسی بنانے میں ناکام

لاہور:
کورونا وائرس نے پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کے لیے شائقین کا انتظار طویل کردیا، 3 ہفتے گذرنے کے باوجود پی سی بی ٹکٹ ری فنڈ پالیسی بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا،17مارچ کو لیگ کے بقیہ میچز ملتوی کیے گئے تھے۔


پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ جن لوگوں نے ٹکٹ خرید رکھے ہیں انھیں نامزدکردہ برانچز سے رقوم کی ادائیگی ہو جائے گی، اس حوالے سے جلد اعلان کریں گے۔ شائقین کرکٹ تاخیر ہونے اور اب تک ری فنڈ پالیسی جاری نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں، پلے آف کے تین میچز اور فائنل کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

جن میچز میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم داخلے پر پابندی تھی ان ٹکٹوں کی رقوم بھی واپس ملے گے، بارش سے متاثرہ میچز کے بھی ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائیگی، پی سی بی ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کی وجہ سے پالیسی وضع کرنے میں تاخیر ہوئی، متعلقہ شعبہ اس سلسلے میں کام کررہا ہے،کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نہ ہوتا تواب تک پالیسی کا اعلان کر چکے ہوتے، جیسے ہی حالات ٹھیک ہوئے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
Load Next Story