’’طاہر شاہ کو اللہ پوچھے گا‘‘
طاہر شاہ کے مداح شدت سے ان کے نئے گانے کا انتظار کررہے تھے
گلوکار طاہر شاہ اپنے نئے گانے 'فرشتے' کی ریلیز کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
گلوکار طاہر شاہ کی جانب سے چند روز قبل نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور گلوکار کے مداح شدت سے ان کے گانے کا انتظار کررہے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انتظار کی گھڑیاں ختم، طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا ''فرشتہ''ریلیز کردیا
https://www.youtube.com/watch?time_continue=63&v=dSJ7fFAWvWY
دلچسپ بات یہ ہے کہ طاہر شاہ کے مداحوں کی فہرست میں حال ہی میں ادکارہ اقرا عزیز سے شادی کرنے والے اداکار یاسر حسین بھی شامل ہیں اور انہیں بھی دیگر لوگوں کی طرح ان کے نئے گانے کا انتظار تھا جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹ میں کیا، یاسر حسین نے کہا کہ 'طاہر شاہ بھائی اتنا انتظار'۔
طاہر شاہ کا نیا گانا سننے کے بعد ادکار یاسر حسین کا دل ٹوٹ گیا اور انہوں نے اس غم کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر کرتے ہوئے لکھا کہ 'طاہر شاہ کو اللہ پوچھے گا'۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے طاہر شاہ 'آئی ٹو آئی'' اور ''اینجل'' کے بعد نئے گانے 'فرشتے' پر دلچسپ تبصرے اور مزاحیہ طنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔