احساس پروگرام کےتحت سادہ لوح خواتین کو لوٹنے والا ملزم بے نقاب
ملزم نے خواتین کے ساتھ ابتدائی 18000 روپے کا فراڈکیا، ڈی پی او بھکر
حکومت کے احساس کفالت پروگرام کے تحت سادہ لوح خواتین کو لوٹنے والا ملزم بے نقاب ہوگیا ملزم خواتین میں 12000 روپے سے کم رقم کی ادائیگی کررہا تھا۔
احساس پروگرام کے تحت مستحق خواتین کے ساتھ فراڈ کرنے والا ملزم اقبال مقامی بینک کا ایجنٹ تھا اور مستحق خواتین میں رقم تقسیم کرنے پر معمور تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت12ہزارمیں سےایک ہزارروپےکھاگئی
ڈی پی او بھکر فیصل گلزار کے مطابق اقبال 12000 روپے فی خاندان سے کم رقم کی ادائیگی کر رہا تھا، ملزم نے خواتین کے ساتھ ابتدائی 18000 روپے کا فراڈ کیا۔ ملزم اقبال کے بے نقاب ہونے کے بعد داجل ہائی اسکول سینٹر کو عارضی سیل کرکے ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا ہے اور وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال شروع کردی گی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی شکایت پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔