پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ 2 پائلٹ شہید
مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوگیا
ISLAMABAD:
پاک فوج کا مشاق طیارہ پنجاب کے شہر گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔ میجرعمرگجرات اورلیفٹیننٹ فیضان کاتعلق کلرکہارسےتھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔