’برائیڈل کٹیور ویک کا اختتام‘
فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات کو خوب سراہا گیا
لاہور:
زندہ دل لوگوں کے شہرلاہورمیں تین روزتک جاری رہنے والا '' پاکستان برائیڈل کٹیورویک'' اختتام پذیرہوگیا۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ برائیڈل کٹیورویک میں ملک کے معروف ڈیزائنرز نے موسم سرما کی مناسبت سے تیارکردہ کولیکشن متعارف کروائی۔ برائیڈل ویک کے تینوں روز پاکستان کی معروف ماڈلز ارج منظور، نادیہ حسین، جیاعلی، ریچل گل، سیبل، نادیہ، نیہا، نورے بھٹی، سبینا پاشا، انعم ملک، سونیا نذیر، فائزہ چوہدری، سماء شاہ، رباب عدنان ، اقصیٰ بخاری، وقاربٹ، عبداللہ اعجاز، محمد اور عمرشہزاد سمیت دیگر نے عروسی ملبوسات کے ساتھ ریمپ کوچارچاند لگائے، لیکن مہرین سید، رابعہ بٹ، آمنہ الیاس اورفیاخان جیسی معروف ماڈلز کی کمی کوشدت سے محسوس کیا گیا۔
دوسری جانب سلیبرٹیز میں اداکارہ ایمان علی، صاحبہ، ریشم، نور، جگن کاظم، مائرہ خان، اروا، ماروا، ندا یاسر، شائستہ واحدی، طاہرہ سید، فریحہ پرویز، شیرازاوپل، نعمان جاوید، فرحان سعید بٹ، جنید خان، نایاب علی خاں، طارق امین، اعصام الحق اورکرکٹر شعیب ملک نے معروف ڈیزائنرزکے ملبوسات کومتعارف کرواتے ہوئے کیٹ واک کی جبکہ معروف گلوکاروں کے گیتوں نے حاضرین کو جھومنے پرمجبور کردیا ۔ واضح رہے کہ برائیڈیل کٹیورویک میں معروف ڈیزائنرحسن شہریار (ایچ ایس وائی)، دیپک پروانی، آصفہ ، نبیل، مہدی، حنا بٹ، ارم خان، کوکی، ندااظفر، حاجرہ حیات، شازیہ، عائشہ سمویا، ارسلان اقبال، عمارشاہد ، فہد حسین ، علی زیشان ، ثروت گیلانی، ماریہ بی، زینب چوٹانی، بینا سلطان، نینالوٹیا اورہمایوں عالمگیر سمیت دیگرشامل تھے جنہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے تیارکردہ اپنی نئی کولیکشن کومتعارف کروایا اورخوب داد سمیٹی۔
لاہورمیں تین روز تک جاری رہنے والے برائیڈیل کٹیورویک کیلئے مقامی ہوٹل میں ایک خوبصورت سیٹ لگایا گیا۔ شوکے منتظمین میں سید منہاس صغیر، وقاربٹ، سحرش سمیت دیگر نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے۔ جس کی بدولت شوبہت منظم انداز سے جاری رہا۔ جگمگاتی روشنیوں میں جاری رہنے والی کیٹ واک سے محظوظ ہونے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد مقامی ہوٹل میں موجود تھی۔ جونہی کوئی ماڈل ریمپ پرجلوہ گرہوتی تواس کا بھرپور استقبال کیا جاتا بلکہ عمدہ ڈریسنگ پرخوب داد بھی دی جاتی۔ فیشن ویک کے تینوں روز ایک طرف ماڈلز کے ملبوسات کے نت نئے ڈیزائن دیکھنے کوملے تووہیں ہیئرسٹائل جیولری اورکپڑوں کی مناسبت سے جوتوں کی بھی بڑی کولیکشن پیش کی گئی۔
' برائیڈل کٹیورویک ' کے دوران '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریاریاسین (ایچ ایس وائی)، حنا بٹ، دیپک پروانی، ارم خان، کوکی، فہدحسین، حاجرہ حیات، ماریہ بی، بینا سلطان نے بتایا کہ ''پاکستان برائیڈیل کٹیورویک '' میں پہلے کی طرح اس بار بھی لاہوریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ یہ بہت خوش آئندبات ہے کہ تمام عمر کے لوگ فیشن کے بدلتے رجحانات کو پسند کرتے ہیں اور اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیتے ہیں۔ اس بار بھی تمام فیشن ڈیزائنرزنے اپنی بہترین کولیکشن متعارف کروائی ہے جس پر ملنے والا رسپانس ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ہم لوگ پاکستان فیشن انڈسٹری میں کئی برسوں سے کام کررہے ہیں اوراس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری آرہی ہے۔
فیشن ویک کیلئے منفرد اندازکے عروسی جوڑے تیار کئے گئے جس میں زری کا کام توتھا ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ رنگوں کا انتخاب بھی بہت اہم رہا۔ جس کی وجہ سے ملبوسات کی ورائٹی حاضرین کی توجہ مرکز بنتی رہی۔ دوسری جانب اداکارہ صاحبہ، نور، ریشم، مائرہ خان، اروا، ماروا، ایمان علی، گلوکارہ طاہرہ سید، فریحہ پرویز، شیرازاوپل اورکرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ برائیڈل کٹیورویک کا لاہور میں انعقاد بہت خوش آئند بات ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والے برائیڈل ویک میں فیشن ڈیزائنرزکے نت نئے ڈیزائنز نے ہمیں بھی بہت متاثر کیا۔
ان کا کام دیکھ کریوں محسوس ہورہا ہے کہ ہماری فیشن انڈسٹری بہت جلد بین الاقوامی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے۔ اس کے ذریعے جہاں ہمیں بہت سا نیا کام دیکھنے کوملتا ہے وہیں رنگارنگ فیشن شو لوگوں کوخوب انٹرٹین بھی کرتاہے۔ ہمارے ملک کے حالات کے پیش نظراس طرح کے ایونٹس کاانعقاد ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کی بدولت ہم لوگوں کومحظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں اپنا سافٹ امیج بھی متعارف کرواسکتے ہیں۔