مختصر مختصر
پرانی فلم دل سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی جس میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ عامر خان کے علاوہ انوپم کھیر نے کام کیا تھا۔
LIAQATPUR:
٭1990ء میں ریلیز ہونے والی مادھوری ڈکشٹ کی فلم دل کا سیکول ''دل-۲'' بن رہا ہے۔
پرانی فلم دل سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی جس میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ عامر خان کے علاوہ انوپم کھیر نے کام کیا تھا۔ اس فلم کا سیکول بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ ''گرینڈ مستی'' کے ڈائریکٹر اندر کمار اس فلم میں وہ نئے جوڑے کا سوچ رہے ہیں۔ خبر ہے وہ اس کے لیڈ رول میں اپنی بیٹی شویتا کو لینا چاہ رہے ہیں۔ شویتا 2008ء میں ہمیش ریشمیا کی فلم ''قرض'' میں نظر آئی تھیں۔ اندرکمار مادھوری ڈکشٹ کے بڑے مداح ہیں۔ اس لئے اس فلم میں بھی وہ مادھوری کو بھی رکھنا چاہتے ہیں۔
٭ہالی وڈ
کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ موشن فیملی فلم ''ٹارزن تھری ڈی''کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جرمن فلمساز و ہدایتکار رینہارڈ کلوس کی اس فلم کی کہانی کلاسک ناول ٹارزن آف دی ایپس سے ماخوذ ہے جس میں جنگل میں پلنے بڑھنے والے ٹارزن نامی بچے کی جدوجہد کی داستان فلمی کہانی کے انداز میں پیش کی گئی ہے۔رینہارڈ کلوس اور جیسیکا پوسٹیگو کے تحریر کردہ اسکرین پلے ٹارزن تھری ڈی کے اہم کرداروں کیلئے کیلان لٹز،اسپینسر لاک،جیمی رے نیومین اور رابرٹ کاپرون سمیت ہالی وڈ کے نامور اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔سمٹ انٹر ٹینمنٹ کے تحت اینیمیٹڈ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کا 10اکتوبر کو جرمنی میں پریمیئر کیا جا چکا ہے۔
٭کراچی سے تعلق رکھنے والی عائشہ جہانگیر نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے ۔ وہ ماڈلنگ اور ایکٹنگ میں نام بنانا چاہتی ہیں۔ماڈل کا کہنا ہے کہ ابتداء میں اچھا رسپانس مل رہا ہے جس نے میرے اندر مزید آگے بڑھنے کی امنگ پیدا کر دی ہے۔ پروڈیوسر محسن طلعت نے انہیں اپنے نئے پراجیکٹ میں اہم رول میں کاسٹ کیا ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔ عائشہ جہانگیر نے کہا کہ سفارش کی بجائے میرٹ ہی کامیابی کی سیڑھی ہے۔
٭گلوکاری کے میدان میں نام کمانے کے بعد مونالی ٹھاکر اداکاری کی طرف آگئی ہیں ۔ عباس ٹائروالا کی بننے والی فلم 'مینگو' میں مونالی ٹھاکر نے گلوکاری میں نام کمانے کے بعد بطور ہیروئن قدم رکھ دیا ہے۔ مونالی ٹھاکر نے بتایا کہ ایکٹنگ ان کے خون میں شامل ہے کیونکہ ان کے والد شکتی ٹھاکر تھیٹر اداکار رہے ہیں۔
ان کی بننے والی فلم ' مینگو' کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ہائی انرجی کی اموشنل فلم ہے۔ نوجوان طبقے کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فلم بنائی گئی ہے۔
٭پریانکا چوپڑا نے رولز روئس گاڑی خریدی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں وہ امیتابھ بچن، سنجے دت ، عامر خان اور جنوبی بھارت کے سٹار اداکار چرن جیوی کی ہم پلہ بن گئی ہیں۔پریانکا ہندی فلموں کی پہلی اداکارہ ہیں جنھوں نے رولز روئس خریدی ہے۔
تقریباً چار کروڑ روپے قیمت والی اس کار کے لیے پریانکا نے بینک سے قرض لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پریانکا کو یہ کار رواں سال کے آخیر تک مل جائے گی ۔
٭تنازعات کے لیے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت اب ہدایت کاری کے میدان میں اترنے کے لیے پر تول رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راکھی ساونت ممبئی کے باہر قائم ایک فلم سکول میں ہدایت کاری کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت کہتی ہیں کہ ان کے پاس کچھ کہانیاں ہیں۔ راکھی اس سے پہلے علاقائی زبانوں میں دو فلمیں پروڈیوس کر چکی ہیں۔