کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی
قرض کی رقم پر شرح سود بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دیئے جانے والے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے، پاکستان کے تمام بینکوں کو اس پروگرام میں شامل کرنے اور رقم پر واجب الادا شرح سودبھی 8 فیصد سے کم کرنے کی منظوری دے دی، جس کے تحت اب نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50 لاکھ روپے کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔
وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں، لاک ڈاوَن میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں۔