بنکاک میں پھنسے پاکستانی فنکاروں کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپسی
بنکاک جانے والوں میں شمعون عباسی، محب مرزا، سارہ لورین، صنم سعید اور دیگر فنکار شامل
ISLAMABAD:
کورونا وائرس کی وجہ سے بنکاک میں پھنسے پاکستانی فنکاروں کو خصوصی پرواز کے ذریعے واپسی لایا جارہا ہے۔
اداکار و فلم ساز شمعون عباسی نے حکومت کا ٹویٹر کے ذریعے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان بالخصوص پاکستانی سفارت کار افتخار، کرنل ہمایوں سمیت عتیقہ اوڈھو کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہماری واپسی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم 'عشرت' کی پوری ٹیم حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی پرواز کے ذریعے بنکاک سے روانہ ہو جائے گی۔
یہ پڑھیں: فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر پروازیں بند ہونے کے باعث بنکاک میں پھنسے فنکاروں کی وطن واپسی کے لیے محب مرزا اور شمعون عباسی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی۔ فلم عشرت کی شوٹنگ کے لیے بنکاک جانے والے پاکستانی فنکاروں میں سارہ لورین اور صنم سعید بھی شامل ہیں۔