شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک جوان شہید

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا، آئی ایس پی آر

کارووائی کے دوران دہشت گردوں کی فائنرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر۔ فوتو، فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک جوان شہید ہوگیا۔


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات موصول ہونے پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوان لانس نائیک ارشاد خان جمرود کا رہائشی تھا۔ شہید ہونے والا جوان شادی شدہ تھا اور اس کی عمر 26 سال تھی۔
Load Next Story