وفاقی حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ختم کردی

کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورت حال کی وجہ سے یہ سہولت دی گئی ہے، ایف بی آر حکام

تیس جون تک آئل سیڈز اور کھانے کے تیل کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی وصول نہیں کیا جائے گا، ترمیمی ایس آر او جاری۔ فوٹو، فائل

وفاقی حکومت نے آئل سیڈز اور کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد2 فی صد اضافی کسٹمز ڈیوٹی عارضی طور پر ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے خوردنی تیل اور آئل سیڈز کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عارضی طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 2019 میں جاری کردہ ایس آر او میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ ترمیمی ایس آر او کا اطلاق 30 جون 2020 تک ہوگا۔


'ایکسپریس' کے رابطہ کرنے پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ 30 جون 2020 تک کے لیے ہوگی جس کے تحت اس مدت کے دوران اضافی کسٹمز ڈیوٹی ادا کیے بغیر آئل سیڈز اور کھانے کے تیل کی درآمد کی جاسکے گی۔

ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورت حال کی وجہ سے یہ سہولت دی گئی ہے۔
Load Next Story