کورونا وبا متحدہ عرب امارات نے 4 سو پاکستانی قیدی رہا کردیے

مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر اماراتی حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان

یو اے ای کی حکومت رہا کیے جانے والے پاکستانیوں کو دو پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھجوائے گی۔ فوٹو، فائل

کورونا وائرس وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کردیے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں سے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر پاکستانی حکومت برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہے۔
Load Next Story