الیکشن ٹریبونل نے این اے 256کا انتخابی ریکارڈ طلب کرلیا

ریٹرننگ افسرکو پریزائیڈنگ افسرسمیت ریکارڈ لیکر7دسمبر کو پیش ہونے کا حکم

67 پولنگ اسٹیشنوں کا انتخابی ریکارڈ کاؤنٹر فوئل، انتخابی فہرستیں اور بیلٹ پیپر بک پیش کرنیکا حکم دیاہے۔فوٹو:فائل

الیکشن ٹریبونل کراچی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 256 کے 67 پولنگ اسٹیشنوں کا انتخابی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ریٹرننگ افسرکو پریزائیڈنگ افسر سمیت تمام ریکارڈ لیکر 7 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ، درخواست گزار تحریک انصاف کے امیدوار زبیر خان نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی کہ نادرا رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے 57 ہزار642غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو چیک کیا جائے، الیکشن ٹریبونل نے پیر کودرخواست منظور کرتے ہوئے 67 پولنگ اسٹیشنوں کا انتخابی ریکارڈ کاؤنٹر فوئل، انتخابی فہرستیں اور بیلٹ پیپر بک پیش کرنیکا حکم دیاہے۔




الیکشن ٹریبونل میں منگل کو 3عذرداریوں کی سماعت ہوگی جن میں این اے 257 میں توفیق الدین صدیقی ،این اے 258 میں مسلم لیگ ( ن ) کے عبدالحکیم بلوچ کیخلاف پیپلز پارٹی کے راجا عبدالرزاق اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 32 میں صوبائی وزیر منظور وسان کی کامیابی کیخلاف میر شاہنوازخان کی درخواستیں شامل ہیں۔
Load Next Story