مٹیاری میں قرنطینہ کیے گئے 16 افراد بھاگ نکلے تھانیدار معطل

فرار ہونے والوں میں8 مرد اور 8 خواتین شامل،مدد دینے پر 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج

فرار ہونے والوں میں8 مرد اور 8 خواتین شامل،مدد دینے پر 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ فوٹو : فائل

نیوسعیدآباد کی جامع مسجد میں قرنطینہ کیے گئے 8 افراد اور مختلف گھروں میں قرنطینہ کی ہوئی 8 خواتین فرار جب کہ تھانے دار کو معطل کر دیا گیا۔

مٹیاری ضلع کی تحصیل نیو سعیدآباد کی جامع مسجد میں کورنا وائرس کے شبے میں ضلع انتظامیہنے یکم اپریل کو صوبہ خیبر پختونخوا سے تبلیغ کے سلسلے میں ٹھہرے 8 مرد اور ایوب پٹھان کے گھر میں قرنطینہ کی ہوئی 8 خواتین فرار ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔


ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو نے فرائض میں غفلت برتنے ہر ایس ایچ او نیوسعیدآباد مختار ڈیرو کو معطل کردیا جبکہ پولیس نے فرار میں مدد دینے کے الزام میں رفیق ملاح، ایوب پٹھان اور منظور الہی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ فرار ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مہمند سے ہے جن کے کوائف صوبہ خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو بھیج دیے گئے ہیں۔

 
Load Next Story