2021 سیزن یکم جولائی سے ڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کا امکان
پی سی بی نے ٹیموں کی واپسی کا دروازہ کھولنے کا ارادہ کرلیا
پی سی بی نے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی واپسی کا دروازہ کھولنے کا ارادہ کرلیا جب کہ دوسرے مجوزہ ڈومیسٹک کیلنڈر میں محکمہ جاتی ٹیموں کے ایونٹ کی جگہ رکھنے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے6 صوبائی ٹیموں کے دوسرے مجوزہ ڈومیسٹک کیلنڈر میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے لیے بھی جگہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پہلے سیزن میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ون ڈے کپ نہ ہونے کے بعد ڈومیسٹک شعبہ اب دوسرا کیلنڈز جلد ترتیب دینے کے لیے کوشاں ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے سیزن میں یکم جولائی سے 30 اگست تک محکمہ جاتی ٹیموں کا ایونٹ کرانے کی تجویز دی گئی ہے، اس کا حتمی فیصلہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی جانب سے شرکت کی تصدیق سے مشروط ہوگا۔ پہلے ڈومیسٹک سیزن میں محکمہ جاتی ٹیموں کے اخراج پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی حکام اب ان کی واپسی کیلیے آمادہ ہیں۔
ایک تجویز کے مطابق ابتدائی طورپر ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں موقع دیاجائے گا، جس کے بعد فرسٹ الیون تک آہستہ آہستہ بڑھانے کا امکان ہے۔ پی سی بی حکام پہلے ہی محکمہ جاتی ٹیموں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے بیانات دے چکے ہیں۔
ابتدائی خدوخال کے مطابق دوسرا سیزن یکم جولائی سے انٹرسٹی ٹورنامنٹ کی صورت میں شروع ہوگا۔ یکم ستمبر سے قومی انڈر19 ٹورنامنٹ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں مختصر ترین فارمیٹ کا قومی ٹورنامنٹ کھیلا جا سکتا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی کے مقابلے یکم اکتوبر سے کرانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔ پاکستان کپ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے5 جنوری سے 5 فروری تک ونڈو مختص کی جا سکتی ہے۔کلب اور اسکول کرکٹ کو بھی دوسرے سیزن میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔