رواں ہفتے خیبرپختونخوا میں 500 سے زائد کورونا مریض سامنےآسکتےہیں وزیر صحت
کورونا سے مقابلے کے لیے ہمیں اپنی روایتی زندگی ختم کرنا ہوگی،تیمور سلیم جھگڑا
ISLAMABAD/لاہور:
وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے خیبرپختونخوامیں 500سے زائد کیس رپورٹ ہوسکتے ہیں۔
پشاور میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، پاکستان میں کوئی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے، کورونا وائرس برطانیہ کے وزیراعظم اور عوام میں فرق نہیں جانتا، اس کے مقابلے کے لیے ہمیں اپنی روایتی زندگی ختم کرنا ہوگی،ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر کورونا کے خلاف متحد ہونا ہے۔
وزیرصحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ہفتے ہم نے خیبرپختونخوا میں لاک ڈاوَن کیا، لاک ڈاوَن کے باعث کورونا کے پھیلاوَ میں کمی ہوئی، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ خطرہ ٹل گیا، ہم نے کورونا کے پھیلاوَ کے اعداد وشمار کا روزانہ جائزہ لیا ہے،پہلے ہفتے میں ایک، دوسرے میں 25، تیسرے میں 140 ، چوتھے ہفتے میں 202 اور گزشتہ ہفتے 362 کیس سامنے آئے جب کہ رواں ہفتے خیبرپختونخوامیں 500سے زائد کیس رپورٹ ہوسکتے ہیں۔ یہ اعداو شمار سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ چترال، کوہستان اور بٹگرام میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جس کی وجہ آبادی کا کم ہونا ہے، ٹانک، لکی مروت اور ہری پور میں 10سے کم کیسز ہیں، بنوں، شانگلہ، لوئردیر اور دیگر اضلاع میں 30 سے 35 کیسز سامنے آئے ہیں، کوہاٹ، بونیر،سوات اور اپردیر میں 36 سے 99 کیسز ہیں،مردان اور پشاور میں 100 سے زائد کیسز ہیں، ہم ہر علاقے کے مطابق حکمت عملی بنارہے ہیں۔