حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان کیساتھ نہیں کھیل سکتے بھارتی کرکٹ بورڈ
آئی سی سی نے ہمارا موقف تسلیم کیا جس کی وجہ سے پی سی بی ہرجانہ وصولی کیس میں ناکام رہا، بورڈ عہدیدار
پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پرانا موقف دہرا دیا۔
ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلیے قائم کی جانے والی کمیٹی نے بھی ہمارا موقف تسلیم کیا جس کی وجہ سے پی سی بی ہرجانہ وصولی کیس میں ناکام رہا۔
بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ ہمارے وکلا نے کمیٹی کو بتایا کہ صرف پاکستان کیساتھ باہمی سیریز کی بات نہیں، بی سی سی آئی کو کسی بھی ایونٹ میں شرکت کیلیے حکومت کی اجازت درکار ہوتی ہے اور کلیئرنس نہ ملے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، آئی سی سی نے ہمارا یہ موقف تسلیم کیا۔
بورڈ عہدیدارکا کہنا تھا کہ اب بھی صورتحال یہی ہے کہ ہاکستان کیساتھ حکومت کی اجازت ملنے پر ہی کھیل سکتے ہیں، آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز ممکن نہ ہونے پر ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے پوائنٹس برابر تقسیم کرنے کے فیصلے کو سراہا۔