وفاقی حکومت کا پرچون فروش تاجروں کو بھی مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ

مراعاتی پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم

ریٹیلرز کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی، عبدالحفیظ شیخ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پرچون فروش تاجروں کو بھی مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ریٹیلرز کے لئے مراعاتی پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے، جو خزانہ ڈویژن، ایف بی آر، رٹیلیرز ایسوسی ایشن عہدیدار اور تاجروں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔


اس حوالے سے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ریٹیل سیکٹر کا ملکی جی ڈی پی میں 18 فیصد حصہ ہے اور یہ شعبہ ملک کی 16 فیصد افرادی قوت کوروزگار فراہم کرتا ہے، کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث ریٹیل سیکٹر میں بھی اس سال منفی گروتھ متوقع ہے اس لیے اس شعبہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹیلرز کو ٹیکسوں میں رعایات دی جائیں گی۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ریٹیلرز کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ کمیٹی پرچون فروش تاجروں کیلئے مراعات پیکج جلد تیار کرے۔
Load Next Story