وزیر اعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، وزیراعظم

بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کروں گا، عمران خان۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات اور وائرس کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے، اس حوالے سے بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کروں گا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو ایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے، ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

 
Load Next Story