زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی ذخائر کی مجموعی مالیت 16.98 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگئی، اسٹیٹ بینک

ملکی ذخائر کی مجموعی مالیت 16.98 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگئی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئی۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 32 کروڑ ڈالرسے تجاوزکرگئے ہیں، جب کہ ملکی ذخائر کی مجموعی مالیت 16.98 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
Load Next Story