محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل ہوگا اور بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، محکمہ موسمیات
لاہور:
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چند دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آج رات سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ کل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور یہ سلسلہ پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نتیجے میں جمعہ، ہفتہ اور پیر کے روز خیبر پختونخواہ، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق آج رات اور کل بلوچستان و پنجاب کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔