مسقط میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
تمام مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہی 7 سے 14 روز کے لیے مختلف قرنطینہ سینٹرز بھیج دیا گیا
لاہور:
مسقط سے خصوصی پرواز کے ذریعے 170 سے زائد پاکستانی وطن پہنچ گئے جنہیں 7 سے 14 روز کے لیے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق مسقط میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، پرواز میں آنے والے زیادہ تر مسافر عمان سے ملک بدر کیے گئے تھے، یہ مسافر کورونا وائرس کے بعد پروازیں بند ہونے کے باعث ویزا کی میعاد ختم ہونے پر عمان میں پھنس گئے تھے۔
لاہور پہنچنے والے مسافروں کا تعلق پنجاب، کے پی کے، کشمیر اور اسلام آباد سے ہے، تمام مسافروں کو علامہ اقبال ائیرپورٹ سے ہی 7 سے 14 روز کے لیے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں بھج دیا گیا ہے۔