کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیاسی و مذہبی کارکنوں سمیت6افراد ہلاک
فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں نامعلوم افراد کی کلینک میں گھس کر فائرنگ، واقعے پر غریب آباد میں احتجاج، ٹائر نذر آتش
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلرز ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے اور مختلف واقعات میں اہلسنت والجماعت، متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی کے کارکنوں سمیت 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیااور متعدد زخمی ہوگئے۔
جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں نامعلوم افراد نے کلینک کے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مفتی محمد احمد اور ڈاکٹر عثمان طاہر جاں بحق ہوگئے، ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے بتایا کہ مفتی محمد احمد ملزمان کا ٹارگٹ تھے جوکہ اپنی اہلیہ کو لے کر ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے آئے ہوئے تھے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر ڈاکٹر بھی ہلاک ہوگیا، مقتول غریب آباد کے علاقے بندھانی کالونی میں واقع مسجد قبا کے پیش امام کے صاحبزادے تھے، اہلسنت و الجماعت کے ترجمان کے مطابق مقتولین ان کی جماعت کے کارکن تھے، لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں نور مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا 40 سالہ محمد عامر ہلاک ہوگیا، لانڈھی پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 86 کا کارکن تھا۔ گلشن معمار میں چاول گودام کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ دین محمد وزیر ہلاک اور اسماعیل محسود، سیف اللہ محسود، طارق محسود اور سراج زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عبداللہ ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول دبئی میں ملازمت کرتا تھا اور آج کل چھٹیوں پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں گھر کے اندر پراسرار طور پر فائرنگ سے 27 سالہ درویشاں بی بی زوجہ سکندر ہلاک ہوگئی، ڈی ایس پی بلدیہ ظہور احمد نے بتایا کہ واقعہ پراسرار ہے۔ ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عتیق الرحمن زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق مضروب علاقے کی اقصیٰ مسجد کے پیش امام کا بیٹا ہے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون 40 سالہ نور جہاں زوجہ رضی الدین بھی زخمی ہوگئی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلشن اقبال بلاک 13-D میں 45 سالہ عرفان، حب چوکی کے قریب 27 سالہ عبدالحافظ زخمی ہوگئے۔