بھارت میں پھنسے 41 پاکستانی واپس پہنچ گئے

150مزید پاکستانی بھارت میں موجود،زیادہ تر رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئے تھے

150مزید پاکستانی بھارت میں موجود،زیادہ تر رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئے تھے۔ فوٹو:فائل

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے،پہلے مرحلے میں 41 پاکستانی شہری واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے، ڈیڑھ سو کے قریب مزید پاکستانی بھارت میں موجودہیں۔


پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، بھارت سے واپس آنے والوں میں مسلمان ، ہندو اور سکھ پاکستانی شہری شامل ہیں۔ ہندواورسکھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارت گئے تھے تاہم زیادہ تر افراد اپنے رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئے ہوئے تھے۔

 
Load Next Story