روپے کی قدر میں اضافہ ڈالر 338 روپے سستا ہوگیا     

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38 پیسے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38 پیسے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ فوٹو:فائل

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38 روپے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38 پیسے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔


دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی، 100 انڈیکس میں 1544 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر 167.89 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم 7 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت 4.39 روپے کم ہوچکی ہے۔

 
Load Next Story