نئی دہلی ہوٹل مالکان کا یاسین ملک کو کمرہ دینے سے انکار

یاسین ملک کی اہلیہ نے بدھ کونئی دہلی سے پاکستان روانہ ہونا ہے جس کی وجہ سے وہ نئی دہلی پہنچے تھے

یاسین ملک کی اہلیہ نے بدھ کونئی دہلی سے پاکستان روانہ ہونا ہے جس کی وجہ سے وہ نئی دہلی پہنچے تھے۔فوٹو:فائل

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارتی حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کی ایم پرکسی بھی ہوٹل نے ٹھہرنے کیلیے کمرہ نہیں دیا ہے۔


جس کی وجہ سے وہ ایک کشمیری کے پاس رہ رہے ہیں۔ محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے بدھ کونئی دہلی سے پاکستان روانہ ہونا ہے جس کی وجہ سے وہ نئی دہلی پہنچے تھے تاہم ہوٹل مالکان اور انتظامیہ نے انھیں کمرہ نہیں دیا اور وہ سرد موسم میں اپنی اہلیہ اور کم سن بچی کے ہمراہ ایک کشمیری کے ہاں ایک کمرے میں کرائے پر مقیم ہیں۔ ادھر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان اور تحریک آزادی کے رہنمائوں نے بھارتی حکومت اور نئی دہلی میں ہوٹل مالکان کی جانب سے محمد یاسین ملک کو کمرہ نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔
Load Next Story