پیپلز پارٹی کی نوزائیدہ قیادت کے لئے ماہر استاد کی ضرورت ہے شہبازگل
سندھ حکومت کو 18ویں ترمیم کی الف ب کا بھی علم نہیں، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کے مفاد میں پیپلز پارٹی کی نوزائیدہ لیڈر شپ کے لئے ماہر استاد کی ضرورت ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ وفاق جہاں پورے پاکستان کے لئے طبی آلات، ٹیسٹ کٹس اور عوام کو مالی مددفراہم کررہا ہے وہیں سندھ کی حکومت کو ان کی ذمہ داری کااحساس دلانے کی کوشش بھی جاری ہے، مخیرحضرات سندھ کی عوام کو حقوق دلوانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت کو آئین پاکستان کی ٹیوشن پڑھانے والے استاد کی فیس ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
شہباز گل نے اشتہار برائے ماہر قانون اُستاد کا عنوان دے کر کہا کہ کورونا کے باعث سندھ حکومت کی نااہلی کے ساتھ ان کی آئین پاکستان سے لاعلمی بھی بری طرح عیاں ہوئی کہ انہیں 18ویں ترمیم کی الف ب کاعلم نہیں، ایسےمیں سندھ کی عوام کے وسیع تر مفاد میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے لئے ماہر استادکی ضرورت ہے جو انہیں آئین پاکستان پڑھا سکے۔