جماعت اسلامی کے تحت سستی روٹی کیلیے 3تندور قائم

تندور پر 10روپے کی تین روٹی اور 10روپے کا سالن دیاجاتا ہے، حافظ نعیم،زاہد عسکری

تندور پر 10روپے کی تین روٹی اور 10روپے کا سالن دیاجاتا ہے، حافظ نعیم،زاہد عسکری۔ فوٹو: ایکسپریس

NEW DELHI:
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ضلع شرقی میں جے آئی یوتھ کے تحت سستی روٹی پروجیکٹ کے لیے قائم 3تندوروں کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کا جائزہ لیا، انھوں نے سستی روٹی پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے ان کوششوں کی تحسین کی۔

سستی روٹی پروجیکٹ کے تحت صفورا چورنگی، بلاول شاہ نورانی گوٹھ اور جوہر موڑ تندور پر روزانہ ہزاروں افراد کو روٹیاں فراہم کی جاتی ہیں، جوہر موڑ تندور صدر جے آئی یوتھ علاقہ گلستان جوہر بلال وارثی، صفورا چورنگی اور بلاول شاہ نورانی گوٹھ کے تندور جے آئی یوتھ یوسی 30کے صدر حمزہ عنایت کی نگرانی میں چل رہے ہیں، جوہر موڑ تندور پر 10روپے کی دو روٹی، صفورا چورنگی اور بلاول شاہ نورانی گوٹھ کے تندورں پر 10روپے کی تین روٹی اور 10روپے کا سالن شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔


حافظ نعیم الرحمن نے کارکنوں اور ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے کارکنان اور الخدمت کے رضا کار مشکل کی اس کھڑی میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باوجود عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن کی حیثیت سے ہمیں اس وقت اپنی قوم اور انسانیت کیلیے کردار ادا کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی یونس بارائی، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، نائب امرا ضلع شرقی نعیم اختر، انجینئر عزیز الدین ظفر، صدر جے آئی یوتھ ضلع شرقی اشعر اماد، سیکریٹری عمیر الدین، نائب صدر مظہر عبداللہ، ناظم علاقہ یو سی 30فہیم عثمانی، ناظم حلقہ و سابق کونسلر اصغر گبول اور دیگر بھی موجود تھے۔

 
Load Next Story