شان اور جواد احمد کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

عمران خان کو اس وقت عوام کی جان کےبجائےکوروناٹائیگرزکی پڑی ہے، جواد احمد

عمران خان اس وقت بھی سندھ حکومت پر سیاست کررہےہیں، جواد احمد فوٹوفائل

MADRID:
نامور پاکستانی اداکار شان اور گلوکار و سیاستدان جواد احمدکے درمیان سوشل میڈیا پر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو لے کر جنگ چھڑ گئی۔

جواد احمد نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان سطحی اورچالاک آدمی ہیں۔ وہ اس وقت بھی سندھ حکومت پر سیاست کررہےہیں۔ انہیں عوام کی جان کےبجائےکوروناٹائیگرزکی پڑی ہے۔ وہ اپنی سیاست بچانےکےلیےعلماکوسمجھانےاورروکنےسمیت کوئی بھی سخت فیصلہ نہیں کررہے۔ ان کی چالاکی اپنی جگہ لیکن پاکستان میں جوتباہی ہوگی اس کےذمہ دارعمران خان ہوں گے۔



جواد احمد کی اس ٹوئٹ پر اداکار شان نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کہا کہ شکر ہے وزیراعظم کرپٹ نہیں ہیں اور جب کرپٹ لوگ طاقت (اقتدار) میں تھے تو آپ کہاں تھے؟


شان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کرنا ٹھیک ہے لیکن دوسروں کو نیچے گرانا نہیں۔ ہمارے وزیراعظم اندرونی خطرات سے لڑرہے ہیں انہیں سپورٹ کریں یا یہ بتائیں کہ آپ قوم کے لیے کیا کررہے ہیں۔ آپ پاکستان کی ترقی میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔ سیاست یہ نہیں ہے کہ کون بہتر ہے بلکہ سیاست کا مطلب ہے کہ کون ملک کو بہتر بناسکتا ہے۔



جواد احمد نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شان کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوچھا میں اس وقت کہاں تھا جب ملک میں کرپشن ہورہی تھی تو میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں وہیں تھا جہاں آپ تھے یعنی میں شوبز میں تھا۔ 2013 میں عمران خان نے مجھے کہاتھا ان کی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے لیکن میں نے نہیں جوائن کیا۔

جواد احمد نے مزید کہا کہ 2018 میں میں نےا پنی برابری پارٹی کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا۔ لہذٰا میں سیاست کا حصہ ہوں اور اس لیے میں لوگوں پر تنقید کرتا ہوں اور چونکہ عمران خان وزیراعظم میں لہذا ان پر تنقید بنتی بھی ہے۔ جوباقی لوگ تھے وہ جیلوں میں تھے بلکہ جیلوں سے عمران خان نے نکالا ہے ان کو اسلیے عمران خان کے کرپشن کے نعرے پر بھی سوال اٹھتا ہے۔

Load Next Story