رمضان سے متعلق اعلامیے پر 100 فیصد عمل درآمد علما کا امتحان ہے فردوس عاشق اعوان
مسجد کو شفا کا ذریعہ بنانا ہے اور کسی صورت کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دینا، معاون خصوصی
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رمضان سے متعلق اعلامیے پر 100 فیصد عمل درآمد علما کا امتحان ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے اور قوم کی آواز ہے، اب مسجد کے منبر پر بیٹھے ہمارے امام اور خطیب کا امتحان بھی ہے، قوم کی نظریں علما پر ہیں، کورونا کے خلاف مہم میں توقع ہے کہ امام حضرات شرائط اور اعلامیے پر 100 فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، بالخصوص دیہات میں موجود لوگ کے لیے اعلامیہ کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ اللہ کے گھر مسجد کو شفا کا ذریعہ بنانا ہے اور کسی صورت کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دینا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں رمضان المبارک میں مساجد کے لیے لائحہ عمل تشکیل
معاون خصوصی نے کہا کہ مسجد میں صفوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہے، 60سال سےزائدعمر کےافرادتراویح گھر میں پڑھیں، احتیاط سے ہی اس وبا سے نجات مل سکتی ہے، کوروناکےخلاف علمائےکرام کاکردارنہایت اہم ہے، لوگوں کو وبا سے بچانے کیلئے انہوں نے اعلیٰ تدبر کا مظاہرہ کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ہر مسلمان کا محور و مرکز مسجد کا منبر و محراب ہے، لہذا مسجد کے اندر بیٹھے امام اور خطیب کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں ہمارا ہر اول دستہ ہیں، وہ رائے ساز ہوتے ہیں، رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے، اس وباء کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔