لیاقت آباد میں ایک اوررہائشی عمارت خطرناک قرار

ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی بھاری نفری نے مکینوں کوباہرنکال کر عمارت سیل کردی ،ایس بی سی اے حکام بھی پہنچ گئے

لیاقت آباد میں سیکڑوں ایسی رہائشی عمارتیں ہیں جن کی تعمیرمیں غیرمعیاری میٹریل استعمال کیاگیاہے،ذرائع ۔ فوٹو : فائل

لیاقت آباد ٹاؤن میں ایک اوررہائشی عمارت خطرناک قرار دے دی گئی،ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عمارت کوسیل کردیا۔


تفصیلات کے مطابق عثمان گوٹھ لیاقت آباد میں گراؤنڈ پلس دو منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں جس پر علاقہ مکینوں نے فوری طور پولیس حکام کو مطلع کیا جس پر علاقہ پولیس اورڈپٹی کمشنر فرحان غنی موقع پر پہنچ گئے اور عمارت کا معائنہ کرنے کے بعد رہائشیوں کو عمارت سے نکال کر سیل کردیا ،ایس بی سی اے حکام بھی پہنچ گئے انھوں نے ایک لیٹرچسپاں کردیاکہ عمارت کو مکمل معائنہ کل کیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت کومہندم کرناہے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میںسیکڑوں ایسی رہائشی عمارتیں جو غیر قانونی طور تعمیر کی گئی ہیں اور ان عمارتوںمیں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں اس طر ح کے واقعات رونما ہو ر ہے ہیں ،ذرائع بتایا کہ خطرناک قرار دی گئی عمارت 22 سال قبل تعمیر کی گئی تھی،ایس بی سی اے حکام نے عمارت کو سیل کرکے مزید تفصیلات حاصل کرنی شروع کردی ہیں۔
Load Next Story