وزیراعظم نواز شریف سے وزیردفاع کی ملاقات لاپتہ افراد کیس سے متعلق بریفنگ دی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کو لاپتہ افراد کیس سے متعلق عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا۔
ISLAMABAD:
وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی اور لا پتہ افراد کیس سے متعلق عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور لا پتہ افراد کیس سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کو لاپتہ افراد کیس سے متعلق عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے وزیر دفاع اور سیکریٹری دفاع کو لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا، سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو منگل ساڑھے 11 بجے تک 33 لا پتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اگر لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو وزیر دفاع اور سیکریٹری دفاع لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے والوں کے خلاف اغوا کی دفعات کے تحت مقدمات درج کریں۔ گذشتہ روز نے عدالت نے سکیورٹی اداروں کی تحویل کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کے مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دیا تھا اور سیکرٹری دفاع کو حکم دیا تھا وہ ذمے داروں کا تعین کر کےاُن کے خلاف کارروائی کی جائے ۔