جعلی میت کے ساتھ اندرون ملک جانیوالے افراد پکڑے گئے

گڈاپ پولیس نے میت سے چادرہٹائی تومردہ شخص زندہ ہوگیا،مسافرجعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے چکمہ دیناچاہتے تھے

ڈرائیورنے ایمبولینس میں10مسافروں کوکے پی کے لے جانے کا52 ہزارکرایہ طے کیاتھا، پولیس نے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ایمبولینس کے ذریعے کورونا وائرس کا فرضی مریض بن کرگٹکے کی اسمگل کے بعد ایمبولینس میں فرضی میت لے کراندرون ملک جانے والے نصف درجن سے زائد مسافروں کوگڈاپ سٹی پولیس نے ٹول پلازہ پر روک لیا۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر نعمت بھٹی نے بتایا ہے کہ سپر ہائی وے پر چیکنگ کے دوران پولیس نے ہائی ایس ایمبولینس کو روکا تو اس میں نصف درجن سے زائد افراد سوار تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ انتقال کر جانے والے شخص کی میت لے کر خیبر پختونخواہ جارہے ہیں۔


پولیس نے ایمولینس میں رکھی میت پر سے چادر ہٹائی تو حیرت انگیز طور پر مرنے والا شخص زندہ ہوگیا جبکہ ایمبولینس میں سوار مسافر اعجاز نامی شخص کا پرانا ڈیتھ سرٹیفیکٹ دکھا کر پولیس کو چکمہ دینا چاہتے تھے تاہم پولیس نے ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے ہائی ایس ایمبولینس میں سوار 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد انھیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایمبولینس قبضے میں لے لی، ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے 52 ہزار روپے میں کرایہ طے کیا تھا۔

 
Load Next Story