کراچی میں جنوبی افریقا کی غیرقانونی سمیں استعمال ہورہی ہیں آئی جی سندھ کا انکشاف

فہرست میں موجود 500 جرائم پیشہ افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ

کراچی میں بھی لندن کی طرح جلسے جلوسوں کے لئے ایک مقام ہونا چاہئے، آئی جی سندھ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے ا نکشاف کیا ہے کہ شہر میں افغانستان کی طرح جنوبی افریقا کی غیر قانونی سمیں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میں غیر قانونی سمیں سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور شہر میں جنوبی افریقا کی سمیں بھی استعال کی جا رہی ہیں، شہرمیں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ان عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گا ، آپریشن کے خاتمے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بعض جرائم پیشہ افراد طالبان کا نام لے کر بھی بھتہ وصول کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی جماعتوں میں جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں، فہرست میں موجود 500 جرائم پیشہ افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے، سیاسی جماعتوں کو کراچی سے اگر محبت ہے تو ان افراد سے لا تعلقی کا اظہار کریں، انسداد دہشت گردی کی نئی عدالت بننے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مقدمات چلانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی لندن کی طرح جلسے جلوسوں کے لئے ایک مقام ہونا چاہئے۔
Load Next Story