سندھ کا تعلیمی کیلینڈر جاری میٹرک کے امتحانات 15 جون اور انٹر کے 6 جولائی سے ہوں گے

انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہونگے

انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہونگے ۔ فوٹو: فائل

سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کا تعلیمی کیلینڈر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق میٹرک کے امتحانات 15 جون اور انٹر کے 6 جولائی سے ہوں گے جب کہ محکمہ تعلیم سندھ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بارپورے سندھ میں انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے 35 روز بعد سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کا تعلیمی کیلینڈر جاری کردیا ہے اس سلسلے مں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بارپورے سندھ میں انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی میں بھی سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی CAP کے تحت بھی انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے یہ داخلے یکم جون سے ہونگے تاہم یہ داخلے عبوری "provisional" حیثیت میں ہونگے اور داخلوں کی میٹرک کے نتائج پر ہی ہوگی جاری کیے گئے۔


نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سیشن 2020/21 یکم جون سے شروع ہوگا آغاخان بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کا اکیڈمک سیشن بھی یکم جون سے ہی شروع ہوگا تاہم کیمبرج اے اور او لیول کے اسکولوں کا سیشن یکم اگست سے ہوگا پہلی سے تیسری جماعت کے طلبہ کی اگلی کلاس میں پرموشن تحریری ٹیسٹ اور جائزہ کے بعد ہوگی چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے شروع کر 15 جون سے قبل ختم ہونگے اور ان کلاسز کے نتائج 15 جون کو ہی جاری کئے جائیں گے۔

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہونگے یہ امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہونگے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک جاری کرنے کے پابند ہونگے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان میٹرک کے نتائج کے اجراء کے 60 روز میں ہوگاگیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہونگے یہ امتحانات بھی دوپہر میں ہی لیے جائیں گے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر تک جاری کریں گےگیارویں جماعت کے نتائج بارہویں کے نتائج کے اجراء کے 60 روز میں ہونگے۔
Load Next Story