تیل سستاہونے سے ٹیکس وصولیوں میں مزید کمی کاخدشہ

دہندگان کیلیے اردوریٹرن فارم تیار،آئی بی این اپ ڈیٹ سے ریفنڈ اکاؤنٹ میں منتقل

دہندگان کیلیے اردوریٹرن فارم تیار،آئی بی این اپ ڈیٹ سے ریفنڈ اکاؤنٹ میں منتقل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاہے کہ کوروناوبا کے باعث ٹیکس وصولیاں متاثر ہوئی ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹیکس ریونیو بھی مزید کم ہوگا، ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے اردو میں ریٹرن فارم تیار کرلیا تاہم ایف بی آر نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے اور کورونا کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے جبکہ ٹیکس آسان ایپ بھی ویب سائٹ پر موجود ہے ،کورونا کے پیش نظر مختلف اقدامات سے خوردنی تیل اور دالوں پر درآمدی ٹیکسز کم کیے گئے تاکہ یہ اشیا سستی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی و ترجمان حامد عتیق سرور نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن سیما شکیل و دیگر افسران کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں کیا۔حامد عتیق سرور نے کہا کہ کوروناکے بعد سے ابتک 73 فیصد زیادہ ریفنڈ دیے گئے ،اقدام کے تحت 52 ارب روپے فاسٹ ٹریک ریفنڈ دیے ، وزیراعظم پیکیج کے تحت 70 ارب روپے ریفنڈ کیلیے ملے اس میں سے 30 ارب وزارت تجارت کو فراہم کیے گئے ،سیلز ٹیکس کے 38 ارب اور کسٹمز کے 15 ارب کے ریفنڈ دیے گئے جبکہ صحت کو خطرات کے باعث لوگوں سے ای میل پر رابطے کیے گئے ہیں، آئی بی این کو اپ ڈیٹ کرنے سے ریفنڈ کے بارے میں سہولت ہوگی اور ریفنڈ براہ راست بینک اکاؤنٹ میں جارہے ہیں، ایک روپے سے 5 ملین تک کے 2.1 ارب کے ریفنڈ کل ٹرانسفر ہوجائیں گے اوراب 5 ملین سے اوپر کے ریفنڈ پر توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا پورے عمل میں انسانی مداخلت ختم ، گندم اور چینی سمیت جو چیز مہنگی ہوگی وہ باہر سے سستی لاسکیں گے ۔


حامد عتیق نے کہا کہ ادویات سستی کرنے کیلیے کل 61ادویات و طبی آلات کی برآمد کو کنٹرول کیا گیا ، ہینڈ سینٹائزر اور ماسک برآمدگی روکنے سے فائدہ ہوا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک میں 2 ہزار ملین لیٹر جس میں ایک ہزار پٹرول اور ایک ہزار لیٹر ڈیزل کی کھپت تھی جو 35سے 50 فیصد کم ہونے سے40 سے 45 ارب روپے وصولیاں کم ہوئیں اور قیمت کم کرنے سے 15 ارب روپے مزید خسارہ ہوا،موجودہ ریٹ پر جون تک 75 ارب نقصانات متوقع ہیں۔ مارچ میں انکم ٹیکس وصولیاں 500ارب کے ہدف کے برعکس 300 ارب رہی ہیں ،رواں ماہ انکم ٹیکس 200 ارب تک ہی رہیں گے،تعمیراتی شعبے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف دیے گئے ، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن سیما شکیل نے بتایا کہ ایک روپے سے 5 ملین تک کے 3 ہزار سے زائد آئی بی این اپ ڈیٹڈ ری فنڈ دیے گئے ہیں۔

 
Load Next Story