شہبازشریف کا موقف اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہےفردوس عاشق اعوان
اپوزیشن کی منطق نرالی ہے مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بےتاب ہیں، معاون خصوصی
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ سماجی فاصلوں پر اصرار کرتے ہیں تو دوسری جانب سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی محتلف ہیں۔ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ شہباز شریف عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے، وہ مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بےتاب ہیں۔ اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے۔ حکومت کو اعتراض نہیں لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔