پنجاب میں رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

ہفتے میں 6 دن کھلنے والے ادارے صبح 10 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک فرائض کی انجام دہی ہوگی

سرکاری دفاتر میں جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک تک کام ہوگا فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔


محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتے میں 6 روز کھلنے والے محکمے اور اداروں میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو کام کے اوقات صبح 10 بجے سے سہہ پہر 3 بجے جب کہ جمعۃ المبارک کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

پنجاب میں ہفتے میں 5 روز کھلنے والے سرکاری محکمے اور ادارے میں پیر سے جمعرات تک صبح 10 سے سے شام 4 بجے تک جب کہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک تک کھلے رہیں گے۔
Load Next Story