ملکی تاریخ میں پہلی بار رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ شامل

وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹر طارق مسعود کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹر طارق مسعود کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ فوٹو:فائل

ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹر طارق مسعود کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا رویت ہلال کمیٹی میں شامل ہونا درست سمت میں قدم ہے، مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں اور ہمیں اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہئے۔

Load Next Story