دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے 75 ارب روپے کی منظوری

مزدوروں کو 75 ارب روپے200 ارب روپےکے پیکج میں سےفراہم کئےجائیں گے

مزدوروں کو75ارب روپے200ارب روپےکےپیکج میں سےفراہم کئےجائیں گے۔ فوٹو:فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے 75 ارب روپے وزیراعظم احساس پروگرام کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں احساس پروگرام کے تحت 75 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ریلیف پیکج کےتحت مستحق افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیئےجائیں گے، مزدوروں کے لئے منظور کردہ پروگرام کو مزدورکا احساس پروگرام کا نام دیا گیا ہے، مزدوروں کو 75 ارب روپے200 ارب روپےکے پیکج میں سےفراہم کئےجائیں گے۔


احساس کفالت پروگرام کی موجودہ 3 کیٹگریز میں مزدروں کیلئے چوتھی کیٹگری شامل کی جائے گی، لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی امداد کی جاسکے گی، وزارت صنعت اور دیگر اداروں کو اس ضمن میں میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، احساس کفالت پروگرام کے 1 کروڑ 20 لاکھ مستفید افراد اس کے علاوہ ہیں۔

کمیٹی نے رواں مالی سال اسٹیل ملز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے، پاکستان اسٹیل ملز کے لئے اگلے تین سال کیلئے ہر سال 3 ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری دی، جنوبی افریقہ میں پاکستان سٹیل مل کےعدم ادا واجبات کے باعث پی این ایس سی کے جہازوں کی ضبطگی کےمعاملہ طے کرنے کی منظوری دی گئی۔
Load Next Story