باجماعت تراویح اور افطار پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے پی ایم اے کا وزیر اعظم کو خط
شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کو روکا جائے، خط
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کو رمضان المبارک میں باجماعت تراویح اور افطار پارٹیوں پر پابندی لگانے کیلیے مکتوب ارسال کیا ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں باجماعت تراویح، نماز جمعہ و پنجگانہ و اعتکاف اور افطار پارٹیوں، مذہبی و غیر مذہبی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کو روکا جائے۔ اگر کورونا کی وبا نے پھیلاؤ اختیار کیا تو ہم ناکافی وسائل کے ساتھ اسے نہیں روک سکیں گے۔