کرکٹ آسٹریلیا ملازمین کو سپراسٹورمیں کام دلانے لگا

ایگزیکٹیوزکی تنخواہوں میں صرف 20 فیصد کٹوتی،80 فیصد عملہ فارغ

دیگر کیلیے20 فیصد تنخواہ، فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے باہر بٹھائے جانے والے اسٹاف کیلیے متبادل روزگار کی تلاش شروع کردی اور عارضی نوکریوں کیلیے سپرمارکیٹ کمپنی سے رابطہ کرلیا۔


کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے پر مالی بحران کا شکار کرکٹ بورڈ نے 80 فیصد ملازمین کو وقتی طور گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، موجودہ پالیسی کے مطابق یہ متاثرین حکومتی امداد پانے والوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہوسکتے،ان کی ملازمتوں کیلیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی اسپانسر کمپنی سے رابطہ کرلیا، وہ سپرمارکیٹس کی ایک چین چلاتی اور نئے ورکرز کی ضرورت بھی محسوس کررہی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون رابرٹس نے کہاکہ ہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے، ان ملازمین کی مدد کیلیے اپنے اسپانسر ادارے سے بات چیت کررہے ہیں،روزگار فراہم کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کرکے متاثرین کیلیے کام تلاش کرنے کی کوشش ہے۔


دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو عہدوں پر کام کرنے والوں نے 80 فیصد ملازمین کو گھر بٹھا دیا، دیگر کو 20 فیصد تنخواہ دی جارہی ہے جبکہ اپنی تنخواہوں میں صرف 20 فیصد کٹوتی کی،اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کیون رابرٹس نے کہاکہ موجودہ حالات میں جس سے جتنا کام لینے کی ضرورت باقی رہ گئی، اس کو تنخواہ بھی اسی حساب سے دی جا رہی ہے۔

 
Load Next Story