ایسا لگتا ہے جس دن اداکاری کے قابل نہ رہاخودکشی کرلوں گا نصیرالدین شاہ

میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھے اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں، نصیرالدین شاہ

پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا ، نصیرالدین شاہ فوٹوفائل

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے انہیں لگتا ہے جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے خودکشی کرلیں گے۔

اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی اداکاری سے جنون کی حد تک لگاؤکے بارے میں بتایا کہ بطور اداکار ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا بلکہ وہ روز صبح اس یقین کے ساتھ جاگتے ہیں کہ اپنے پرستاروں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان، نصیرالدین شاہ اور سدھو غدار قرار


70 سالہ اداکار نے کہا بطور اداکار ابھی میرے پاس بہت کچھ ہے اپنے چاہنے والوں کو دینے کے لیے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھے اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ مجھے میرے کام سے محبت ہے، مجھے اداکاری سے محبت ہے، پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا مجھے ایسا لگتا ہے مجھے اداکاری کا جنون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے

بھارتی لیجنڈ نے اپنی اداکاری سے محبت کی حد بیان کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے جب کل صبح میں جاگوں گا اور اداکاری کرنے کے قابل نہ رہا تو میں خود کشی کرلوں گا، اداکاری کے بغیر زندگی میں کیا ہے؟
Load Next Story