قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ پاکستانی ہوگا قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی
لوگ کبھی مصباح کو ٹک ٹک کہتے ہیں اور کبھی بلاوجہ تنقید کرتے ہیں اسلئے انہیں ورلڈ کپ 2015 تک کپتان مقرر کیا، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لئے نئے کوچ کا اب تک تقرر نہیں کیا گیا تاہم نیا کوچ پاکستانی ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوگی، بھارت میں انتخابات کا عمل جاری ہے جس کے بعد پاک بھارت سیریز کی بات کی جائے گی۔ انہوں نے کپتان مصباح الحق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کبھی مصباح کو ٹک ٹک کہتے ہیں اور کبھی بلاوجہ تنقید کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ 2015 تک ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جس کے بعد ٹیم متحد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے نئے کوچ کا تقرر اب تک نہیں کیا لیکن جلد ہی پاکستانی کوچ مقرر کیا جائے گا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر تبصرہ کرنے والے ایک دن ٹیم کو آسمان پر بٹھاتے اور دوسرے دن گرا دیتے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اسی ٹیم نے شیروں کی طرح افریقن شیروں کو ان کے اپنے ملک میں ہرایا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے فزیوتھراپسٹ کا تقرر کیا ہے جن کے باعث انجریز کم ہونے میں مدد ملے گی اور کھلاڑی زیادہ بہتر طریقے سے کھیل سکیں گے۔