چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے آنے والی میڈیکل ٹیم میں وبائی امراض، آئی سی یو، پلمنالوجی اور نرسنگ کے ماہرین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر

ایک روز قبل چینی ماہرین کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف آئٹم کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل ریلیف آئٹمزمیں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس ، سرجیکل ماسک ، حفاظتی لباس ، این 95 ماسک اور وینٹیلیٹر شامل ہیں جب کہ میجر جنرل ہوانگ چنگزین کی سربراہی میں چینی طبی ٹیم کل پاکستان پہنچ چکی ہے۔


یہ بھی پڑھیے: کورونا: چینی ڈاکٹرز کی ٹیم مدد کیلیے پاکستان پہنچ گئی



تفصیلات کے مطابق چین کی میڈیکل ٹیم میں وبائی امراض، آئی سی یو، پلمنالوجی اور نرسنگ کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہرین کی یہ ٹیم ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں دو ماہ تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرے گی۔
Load Next Story