لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کوئٹہ میں 3 ہزار دکانیں سیل

مساجد میں تمام ایس او پیز پر 90 فی صد سے زائد عمل درآمد ہورہا ہے، ڈپٹی کمشنر اور علمائے کرام کی مشترکہ پریس کانفرنس

۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ۔ فوٹو، فائل

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاک ڈاؤن کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر شہر میں 3 ہزار دکانیں سیل کی جاچکی ہیں۔

علمائے کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی کا کہنا تھا کہ 3 ہزار دکانیں سیل کر چکے ہیں۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تمام مساجد میں بھی پینافلیکس لگائے ہیں جن پر 20 نکاتی ایس او پیز درج ہیں۔

پریس کانفرنس میں شریک علمائے کرام کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ایس او پیز پر متفق ہیں۔ مولانا انوارالحق نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر 90 فیصد سے زائد عملدرآمد ہورہا ہے۔مساجد میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد کر رہے ہیں ۔یہ کہنا غلط ہے کہ مذہبی طبقہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتا۔


یہ بھی پڑھیے: صوبے میں مقامی سطح پر کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں لاک ڈاؤن 33 ویں روز بھی جاری رہا جس کے دوران دوران رمضان کے پہلے روزے کے موقع پر بھی دکانیں شاپنگ مالز بند رہیں۔ شہر کی سڑکوں پر آمد و رفت معمول سے کم رہی، دکانیں مکمل بند رہیں جبکہ پولیس نے شہر کے مختلف چوراہوں پر ناکے لگائے رکھے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز، 227 مریض جاں بحق

یاد رہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس مقامی سطح پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ صوبے میں مجموعی طور پر 656 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 10 افراد جاں بحق اور 176 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Load Next Story