اطالوی سائیکلسٹ خود کو فٹ رکھنے کیلیے فوڈ ڈلیوری بوائے بن گئے
میں نے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ایک آئسکریم پارلرکوڈلیوری ورکرز کی ضرورت کا علم ہوا، مارینگو
اٹلی کے سائیکلسٹ امبیرٹو مارینگو خود کو فٹ رکھنے کیلیے فوڈ ڈلیوری بوائے بن گئے۔
ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث مارینگو نے گھر پر قیام کرنے کے بجائے سائیکل پر ہی کھانے پینے کی اشیا لوگوں کو پہنچانے کا فیصلہ کیا، اب وہ ٹیورن شہر کے مضافاتی علاقے میں پاستا اور پیزا سپلائی کرتے ہیں۔ اٹلی کا سائیکلنگ ایونٹ 9 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
مارینگو نے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ایک آئسکریم پارلرکوڈلیوری ورکرز کی ضرورت کا علم ہوا، اس طرح میں نے یہ کام شروع کردیا۔