مہنگائی کا ’’کورونا‘‘ پھیل گیا حکومت خاموش تماشائی
شہری انتظامیہ کی توجہ کاروباربندکرانے پرمرکوز،سرکاری نرخ پرعمل کرانے کیلیے اقدامات نہیں کیے
لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہیں لیکن مہنگائی کا جن آزاد گھوم رہا ہے، گراں فروشوں نے لاک ڈاؤن کی ساری کسر پہلے روزے کو ہی پوری کردی، پھلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ سبزیاں بھی مہنگی کردی گئیں۔
گراں فروش سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑارہے ہیں، شہری انتظامیہ کی ساری توجہ کاروبار بند کرانے پر مرکوز ہے سرکاری نرخ پر عمل درآمد کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، مرغی، گوشت انڈے بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگے، شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے آمدن کے ذرائع ختم ہوگئے مزدور طبقہ کیسے سحری اور افطار کرے گا گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے کر شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ پھلوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں مختلف اقسام کے پھل 50 سے 100روپے تک مہنگے ہوگئے۔
سیب 100 روپے اضافے سے 250روپے کلو میں فروخت ہونے لگے، کیلا درجہ اول 70 روپے اضافے سے 140 روپے درجن ہوگیا، گرما 120 روپے کلو کے حساب سے بکنے لگا، ریٹیل مارکیٹ میں تربوز 50روپے کلو ہوگیا، خربوزہ 80 سے 100 روپے کلو می فروخت ہونے لگا، مرغی کا گوشت 30روپے اضافے سے 250روپے کلو ہوگیا، گائے کا گوشت 600 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے، مٹن 1200روپے کلو کردیا گیا منڈی کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیاہے ہرا دھنیا اور پودینا 10روپے فی گڈی میں فروخت ہورہا ہے، ٹماٹر 30 سے 40 روپے کلو، پیاز 70 سے 80 روپے کلو اور آلو 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ 210 روپے کلو ہے مگر 260 سے 280 روپے کلو میں فروخت جاری ہے، انڈے 80 روپے درجن سرکاری قیمت مگر 120 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
آلو کی سرکاری قیمت 37 روپے کلو مگر یہ بھی 40 سے 50 روپے کلو ہوچکا ہے، پیاز کی سرکاری قیمت 37 روپے مقرر مگر 60 سے 70 روپے کی بیچی جارہی ہے، بھنڈی سرکاری قیمت 63 روپے کلو مگر یہ بھی 80 روپے کلو ہوچکی ہے، کریلا 53 کے بجائے 100 روپے کلو میں بک رہا ہے، پھول گوبھی 22 روپے کے بجائے 60 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، پالک سرکاری قیمت 22 روپے کلو مگر یہ بھی 40 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے، کیلا درجہ اول سرکاری قیمت 83 روپے درجن مگر 120 سے 130 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
کیلا درجہ دوم سرکاری قیمت 53 روپے مگر 80 روپے درجن میں بیچا جارہا ہے، خربوزہ درجہ اول سرکاری قیمت 63 روپے کلو مقرر مگر 100 روپے کلو میں بیچا جارہا ہے، خربوزہ درجہ دوم 53 روپے سرکاری ریٹ مگر 70 سے 80 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، چیکو کی سرکاری قیمت 103 روپے مقرر مگر 120 سے 150 روپے میں بیچا جارہا ہے، تربوز کی سرکاری قیمت 28 روپے مقرر مگر یہ بھی 40 سے 50 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، ٹھیلوں اور دکانوں پر سرکاری پرائس لسٹ تک آویزاں نہیں کی گئی۔