بہروز سبزواری اور سفینہ ایک مثالی جوڑی ہیں قاضی واجد

اچھا اداکار ہونے کے ساتھ باادب انسان بھی ہے:شکیل اور دیگر کی مایا خان شومیں شرکت

اچھائیوں اور برائیوں کومل کر برداشت کرنا ہی کامیاب شادی کا رازہے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے مایا خان شو میںبہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ نے شرکت کی۔

بہروز کا کہنا تھا کہ سفینہ اور ان کی ازدواجی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اچھائیوں اور برائیوں کومل کر برداشت کرنا ہی کامیاب شادی کا رازہے۔مایاخان شومیں بہروز سبزراوی کے قریبی ساتھیوںاداکارشکیل اور قاضی واجد کو بھی خاص طور پر مدعوکیا گیا تھا،بہروز کے بارے میں شکیل کا کہنا تھا کہ بہروز اچھا اداکار ہو نے کے ساتھ ساتھ باادب انسان بھی ہے۔




قاضی واجد کاکہناتھا کہ بعض اوقات بہروز کو غصہ بھی آجاتا ہے لیکن جلد ہی اس پرقابو بھی پا لیتا ہے ،اس موقع پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹیلی فون پر کہا کہ بہروز ہر مشکل گھڑی میں میری مدد کوپہنچتا ہے، ما یا خان شومیں ایکسپریس نیوز کے دفتر پر ہو نے والے حملے کی بھر پور مذمت کی گئی اور پروگرام کی اینکر مایا خان نے بازوپر سیاہ پٹی باندھ کربھر پور احتجاج کیا،پروگرام میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر ندیم خان، آفتاب خان اورصباء سلطان بھی مو جود تھے جنھوں نے واقع کی تفصیلات سے عوام کوآگاہ کیا۔
Load Next Story