قرض ریلیف عالمی اداروں کی مشاورت سے ہم خیال ممالک کا گروپ بنائیں گے پاکستان
گروپ کوروناوائرس سے پیداصورتحال بالخصوص ترقی پذیرممالک کے قرضوں کے چیلنج پرمشاورت اورحل تلا ش کریگا، دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے قرض سے نجات کیلئے عالمی اقدام کے مطالبے کا اقوام متحدہ میں بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقتصادی و سماجی کونسل بھی خیر مقدم کرنے والوں میں شامل ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مزیدکہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کیساتھ مشاورت کے بعد پاکستان قرضوں سے نجات میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کا ایک گروپ تشکیل دے گا۔یہ گروپ COVID-19 کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے چیلنج کاجامع حل تلاش کرنے کے لیے مشاورت کرے گا اور حل تجویز کرنے کے علاوہ اس مسئلہ کے حل کے لیے باہمی مشاورت سے عملی اقدامات بھی کرے گا ۔انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قرضوں کے مسئلے کے مربوط اور جامع حل کی ضرورت پر عالمی رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
این این آئی کے مطابق معیشتوں کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اہم فورم پر وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز کا زبردست خیر مقدم کیاگیا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے امداد برائے ترقی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کرونا کے بھیانک معاشی اثرات سے نکلنے اور متاثرہ ملکوں کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلے عالمی سطح کے اقدمات پر اتفاق کیا گیا۔ معاشی اور سماجی کونسل کی صدر مونا جْول نے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے حوالے سے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا اور عمران خان کے مطالبے کی تائید کی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد باندے نے قرضوں میں چھوٹ کے لیے پاکستان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔