چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تاخیر ملی بھگت ہے شہبازشریف

حتمی رپورٹ میں تاخیر 100 ار ب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے، شہباز شریف

عوام جانتے ہیں کہ ان کے آٹے اور چینی پر کس نے ڈاکا ڈالا، شہباز شریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار دے دی۔


چینی انکوائری کمیشن رپورٹ میں تاخیر پر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ اور ای سی سی کی سربراہی اور چینی پر سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دار ہیں، فیصلوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں ، حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی کا اعترافِ جرم ہے، حتمی رپورٹ میں تاخیر 100 ار ب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے، رپورٹ میں تاخیر چینی ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے ، رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کے آٹے چینی پر کس نے ڈاکا ڈالا، اب مزید کسی انکوائری اور فارنزک کی ضرورت نہیں، انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں کیونکہ کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمیشن کے رکن بھی ہیں، شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے، ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
Load Next Story